ناندیڑ: ۳۰؍اگست (نامہ نگار)پولس ملازمین کو ان کے سالگرہ کے دن اور شادی
کی سالگرہ کے موقع پر چھٹی دینے کا اعلان ریاست کے وزیر داخلہ آر آر پاٹل
نے کیا ۔ ممبئی کے نائیگاؤں علاقہ میں منعقدہ ایک تقریب میں آر آر پاٹل نے
کہا کہ گزشتہ ۵؍سال کے دوران ریاست میں ۵۵؍ہزار پولس ملازمین کے تقررات کئے
گئے ہیں اور مزید ۶۴؍ہزار تقررات کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔ پولس ملازمین
پر کام کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے اسٹاف میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ پولس
ملازمین کی رہائشی کالونیوں کو درست کرنے اور ان کی مرمت کرنے کیلئے
۱۰۰؍کروڑروپئے
فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ پولس ملازمین کے یونیفارم بھتے میں
اضافہ کیاگیا ۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت نے پولس ملازمین کے بچوں کو پولس
محکمہ میں نوکری کیلئے ریزرویشن دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ پولس ملازمین
کو ذہنی تناؤ سے بچانے کیلئے ہفتہ میں انہیں پانچ دن ڈیوٹی دینے پر بھی غور
کیا جارہا ہے ۔ پولس ملازمین اپنے اہل خانہ کو بھی زیادہ سے زیادہ وقت دے
سکیں اس کیلئے یوم پیدائش ، اور شادی کی سالگرہ کے دن انہیں تعطیل دی جائے
گی ۔ آر آ ر پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران پولس
محکمہ کیلئے کئی اہم فیصلے لئے ہیں ۔